سب سے زیادہ گولزکا ریکارڈ ! فیفا ورلڈ کپ میں کونسی ٹیم سب پر بھاری؟

سب سے زیادہ گولزکا ریکارڈ ! فیفا ورلڈ کپ میں کونسی ٹیم سب پر بھاری؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اب تک کھیلے گئے 96 میچز میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، جن کے دوران مجموعی طور پر 280 گول اسکور کیے جا چکے ہیں۔

گول اسکورنگ کے لحاظ سے ارجنٹینا اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی ہے، جس نے ٹورنامنٹ میں 14 گول کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

انفرادی کارکردگی میں لیونل میسی سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے اب تک 8 گول اسکور کیے ہیں، جس کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جو ایک شاندار اعزاز ہے۔

دوسری جانب کیلیان ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ بھی شاندار فارم میں ہیں اور دونوں 7، 7 گول کے ساتھ ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں شامل ہیں ،  ایمباپے نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 11 تک پہنچا کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ،کونسی ٹیمیں شامل؟

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی ورلڈ کپ ایڈیشن میں تین کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زیادہ گول اسکور کیے ہیں، جو اس ایونٹ کی غیرمعمولی اٹیکنگ فٹبال کا واضح ثبوت ہے۔

ایونٹ میں ایک اور تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب اینزو فرنانڈیز نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کا 3000 واں گول اسکور کیا۔

اگر نظم و ضبط کی بات کی جائے تو اب تک میچ آفیشلز نے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 259 یلو کارڈز اور 14 ریڈ کارڈز دکھائے ہیں، جو ٹورنامنٹ کی سخت اور مسابقتی نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2026 جیسے جیسے اپنے فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا ارجنٹینا اپنی برتری برقرار رکھ پائے گا یا کوئی دوسری ٹیم گولز کی دوڑ میں اسے پیچھے چھوڑ دے گی۔

editor

Related Articles