حج کے موقع پر سعید انور، وسیم اکرم ،مصباح الحق اور فخرِ عالم کی تصاویر وائرل

حج کے موقع پر سعید انور، وسیم اکرم ،مصباح الحق اور فخرِ عالم کی تصاویر وائرل

سابق پاکستانی کرکٹر سعید انور کی حج کے دوران لی گئی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سعید انور کے ہمراہ سابق قومی کپتان وسیم اکرم سابق کپتان مصباح الحق اور گلوکار و اینکر فخرِ عالم بھی موجود ہیں۔ تصاویر میں انہیں حج کے موقع پر ایک مذہبی اجتماع اور تبلیغی بیان میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔

سعید انور گزشتہ کئی برسوں سے دینی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور شوبز و کھیلوں کی دنیا سے دور رہتے ہیں اسی وجہ سے ان کی نئی تصاویر کم ہی منظر عام پر آتی ہیں۔ حج کے دوران سامنے آنے والی ان تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے، کون سی اہم ملاقاتیں ہوں گی ،تفصیلات آگئیں

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخرِ عالم اس سال ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں مختلف مذہبی اجتماعات میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

یہ تصاویر فخرِ عالم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹرز اور معروف شخصیات کو ایک ساتھ مذہبی ماحول میں دیکھ کر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles