بجٹ میں مہنگائی کم کریں ،عوام کو زیادہ ریلیف دیں،شہباز شریف کو نوازشریف کی ہدایت

بجٹ میں مہنگائی کم کریں ،عوام کو زیادہ ریلیف دیں،شہباز شریف کو نوازشریف کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنے بڑے بھائی اور پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات جاتی امراء لاہور میں ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر خاندانی افراد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو اپنے حالیہ دورۂ چین سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم ملاقات، کیا طے پایا؟ اندر کی تفصیلات سامنے آگئیں

نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جو عام شہری کی زندگی میں بہتری لائیں اور معاشی دباؤ کو کم کریں۔

ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کو حکومتی پالیسیوں می مرکزی حیثیت دی جانی چاہیے تاکہ معیشت کو استحکام ملے اور عام آدمی کو سہولت فراہم ہو۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے مرحوم والد میاں محمد شریف اور دیگر رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

editor

Related Articles