امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا،ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرےگا ،ایرانی میڈیا کا دعویٰ

امریکہ بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا،ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرےگا ،ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی سرکاری ٹی وی نے امریکا اور ایران کے درمیان زیر غور مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور بحری راستوں کی بحالی کے لیے ابتدائی فریم ورک پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ یادداشت میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ امریکی افواج ایران کے اطراف سے انخلا کریں گی اور بحری ناکہ بندی ختم کی جائے گی، اس کے بدلے میں ایران ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرے گا، تاہم اس میں فوجی بحری جہاز شامل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے مثبت نتائج آنے کی امید ہے،شاہزیب خانزادہ

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عمان کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت اور راستوں کا انتظام ایران کے زیرِ نگرانی ہوگا، جس کا مقصد بحری ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 60 دن کے اندر کوئی حتمی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابند قرارداد کی شکل دی جائے گی تاکہ اس کی بین الاقوامی حیثیت واضح ہو سکے۔

تاہم سرکاری ٹی وی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ فریم ورک ابھی حتمی نہیں ہے اور جب تک مکمل اور ٹھوس تصدیق نہ ہو جائے ایران کوئی عملی قدم نہیں اٹھائے گا۔

editor

Related Articles