ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ڈرامائی انداز ،سب کوحیران کر دیا

ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ڈرامائی انداز ،سب کوحیران کر دیا

تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے لیے انتہائی منفرد حکمت عملی اپنائی، جس نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے لوپبوری میں پولیس اہلکاروں نے اسٹریٹ ڈانس فیسٹیول میں رقاصوں کا روپ دھار کر خفیہ آپریشن انجام دیا۔ اس کارروائی میں تھا لوانگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پانچ مرد اور ایک خاتون اہلکار نے حصہ لیا، جبکہ آپریشن کی قیادت پولیس کرنل پانتھیپ پانادی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں :لاؤس میں خوفناک دریافت، قدیم مرتبان سے 37 انسانوں کی ہڈیاں برآمد

پولیس اہلکار رنگ برنگے اور چمکدار ملبوسات پہن کر عام شرکاء میں گھل مل گئے تاکہ مشتبہ شخص تک بغیر کسی شک و شبہے کے پہنچا جا سکے۔ کئی گھنٹوں کی نگرانی کے بعد اہلکاروں نے “میکھا فا واپ واپ” نامی مشتبہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 53 سے زائد میتھامفیٹامین گولیاں، منشیات کی پیکنگ اور سپلائی کے لیے استعمال ہونے والے تقریباً 200 پلاسٹک بیگز اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :82 سال تک خاتون کو دیکھے بغیر زندگی گزارنے والا یونانی راہب

عینی شاہدین کے مطابق جو تقریب ابتدا میں ایک رنگا رنگ ثقافتی اور تفریحی فیسٹیول دکھائی دے رہی تھی، وہ اچانک پولیس کے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن میں تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایٹمی دھماکے سے بننے والا انوکھا کرسٹل دریافت

حکام نے ملزم کے خلاف فروخت کی غرض سے کیٹیگری ون منشیات رکھنے اور غیرقانونی سلاٹ مشین چلانے سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی مکمل ہونے تک پولیس حراست میں رکھا گیا ہے۔

تھائی پولیس کی یہ منفرد کارروائی اب سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، جہاں صارفین اہلکاروں کی حاضر دماغی اور خفیہ حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles