وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن قوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو مختلف داخلی سیکیورٹی امور اور موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور جاری تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں