اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ، خواتین سمیت 8افراد شہید

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ، خواتین سمیت 8افراد شہید

اسرائیل باز نہ آیا ، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین خواتین سمیت8  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں5  بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے ، وزارتِ صحت نے اس حملے کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل لبنان میں اپنی فضائی کارروائیوں اور زمینی فوجی آپریشنز میں شدت لا رہا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ Johann Wadephul نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی تشویشناک ہے،  تمام فریقین جنگ بندی کی طرف لوٹیں۔

یہ بھی پڑھیں :لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اہم پہاڑی اور نو سو سال پرانے تاریخی قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے ، اسرائیل نے دو ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل لبنان کے بیس فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائی مزید وسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو لبنان میں اپنی کارروائیوں کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے  کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک ’ڈرامائی قدم‘ اور پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو ہدایت دی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی اور ان علاقوں پر گرفت مزید گہری اور وسیع کی جائے جو پہلے حزب اللّٰہ کے زیرِ اثر تھے۔

editor

Related Articles