وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹوں کے اوقات تبدیل ، دوکانوں کی بندش اور کھلنے کا نیا شیڈول آگیا

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹوں کے اوقات تبدیل ، دوکانوں کی بندش اور کھلنے کا نیا شیڈول آگیا

وفاقی سطح کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر سختی سے عملدرآمد دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد عید کی تعطیلات کے دوران دی گئی عارضی نرمی ختم کر دی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کے لیے مقرر کردہ اوقاتِ کار دوبارہ نافذ العمل ہوں گے۔ عید کے موقع پر دی گئی خصوصی رعایت یکم جون تک محدود تھی جس کے بعد تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے شیڈول کے مطابق چلیں گی۔

حکام کے مطابق 2 جون سے پنجاب بھر میں تمام کاروباری مراکز کو سابقہ اوقاتِ کار کے مطابق بند کرنا لازم ہوگا۔ نئے شیڈول کے تحت مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی جبکہ ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری اداروں کو بھی مقررہ وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ توانائی کی بچت اور بجلی کے غیر ضروری استعمال میں کمی کے لیے یہ اقدامات دوبارہ سختی سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مزید دو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ذرائع کے مطابق عید کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور عوامی رش کے پیش نظر وقتی طور پر نرمی دی گئی تھی تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد پرانا شیڈول بحال کیا جا رہا ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے اور بجلی کے استعمال میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ادھر کاروباری حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے بعض تاجر تنظیموں نے اسے قابلِ عمل قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے کاروباری سرگرمیوں پر اس کے اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

editor

Related Articles