جیک کیلس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 21ویں صدی کے عظیم ترین کرکٹر قرار

جیک کیلس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، 21ویں صدی کے عظیم ترین کرکٹر قرار

سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کو 21ویں صدی کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا گیا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے ماہرین اور سابق کرکٹرز پر مشتمل جیوری نے  21ویں صدی کے پہلے 25 برسوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جنوبی افریقا کے جیک کیلس کو عظیم ترین بین الاقوامی مرد کرکٹر قرار دیا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کی 25 رکنی خصوصی جیوری نےسال  2000 سے 2025 تک عالمی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ، اس جیوری میں پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم، آسٹریلیا کے گریگ چیپل، میتھیو ہیڈن اور شین واٹسن، جنوبی افریقا کے فاف ڈو پلیسی، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز، انگلینڈ کے اوئن مورگن، بھارت کے روی شاستری اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری سمیت کئی نامور شخصیات شامل تھیں۔

جیک کیلس عظیم ترین کرکٹر

 جیک کیلس کو اپنی غیر معمولی آل راؤنڈ صلاحیتوں کی بنیاد پر صدی کا بہترین آل راؤنڈر اور عظیم ترین مرد کرکٹر منتخب کیا گیا ہے ۔

جیک کیلس کو کرکٹ تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے،  انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 13 ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز اسکور کیے اور تقریباً 300 وکٹیں بھی حاصل کیں ، بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ان کی مسلسل کارکردگی نے انہیں اپنے دور کے سب سے مکمل کرکٹرز میں شامل رکھا۔

اعزاز ملنے کے بعد جیک کیلس نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز فتوحات کو اپنے کیریئر کے یادگار ترین لمحات قرار دیتے کہا کہ ٹیم کی کامیابیاں ہمیشہ انفرادی اعزازات سے بڑھ کر اہم رہی ہیں۔

بہترین بلے باز اور باؤلر 

جیوری کے فیصلے کے مطابق بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو 21ویں صدی کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا، جبکہ سری لنکا کے اسپن جادوگر متھیا مرلی دھرن کو بہترین باؤلر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 متھیا مرلی دھرن نے اپنے کیریئر کا اختتام 800 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ کیا، جو آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش ریکارڈ ہے ، انہوں نے دو دہائیوں تک سری لنکا کی کامیابیوں میں مرکزی کردار ادا کیا اور دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوئے۔

جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز کو بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے باز اور بھارت کے جسپریت بمراہ کو بہترین ٹی ٹوئنٹی بولر قرار دیا گیا۔

دیگر کرکٹ اعزازات 

خواتین کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی ایلس پیری کو 21ویں صدی کی عظیم ترین بین الاقوامی کرکٹر منتخب کیا گیا، جبکہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی نمایاں شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کو بڑادھچکا، کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ انتخاب نہ صرف گزشتہ 25 برسوں کی بہترین کارکردگیوں کا اعتراف ہے بلکہ نئی نسل کے کرکٹرز کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

editor

Related Articles