گورنر خیبرپختونخو وزیر اعلیٰ کے پاس جانے پر راضی

گورنر خیبرپختونخو وزیر اعلیٰ کے پاس جانے پر راضی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کی بہتری کیلئے سنی اتحاد کونسل  کی حکومت کی مدد کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اگر میرے پاس نہیں بھی آتے تو میں خود اُن کے پاس جانے کے لیے تیار ہوں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامور کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن کوثر عباس اور عدنان حیدر کی جانب سے دئیے کے عشائیے میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چاہتا ہوں صوبے اور وفاق میں بہترین نمائندے کا کردار ادا کر کے رابطے بڑھا ؤں ۔ غیر سیاسی ہوں سیاسی بات نہیں کرتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آفتاب خان شیرپاؤ، جے یوآئی کے قائدین سے ملاقات میری ملات ہو چکی ہے دیگر سیاسی پارٹیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرو ں گا ۔ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ وفاق سے فنڈز لینے کے لیے خیبر پختونخوا کا وکیل بن کر ذمہ داریاں نبھاؤں ۔ انہوں نے اعلان کہ کے پی کے میں سنی اتحاد کونسل کی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حق کے لیے

صوبائی حکومت کی مدد کروں گا ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور سمیت ہر کسی کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں ۔ اگر وزیر اعلیٰ میرے پاس آنے کی زحمت نہیں کر سکتے تو میں صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے پاس جانے کے لیے خود تیار ہوں ۔ان کا کہنا تھا وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان دراڑیں نہیں ڈالنے دوں گا بلکہ ان کو نزدیک لانے کے لیے مجھ سے جو کچھ ہو سکا کر گزروں گا ۔ اور صوبے اور وفاق میں پل کا کردار ادا کروں گا ۔ گورنر کے پی کے کا مزید کہنا تھاکہ کے پی میں لوڈ شیدنگ اور معاشی مسائل پر صوبے کا حصہ وکیل بن کر مرکز سے حاصل کرکے دوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *