خیبر پختونخوا میں بچوں کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے بندوقیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا میں بچوں کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے بندوقیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے کم عمر بچوں کے ہاتھوں میں قلم یا کتاب کے بجائے بندوقیں دی گئی ہیں۔

یہ مناظر معاشرے کے ایک انتہائی تشویشناک پہلو کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں نئی نسل کو تعلیم اور شعور کی بجائے تشدد اور اسلحے کے ماحول سے جوڑا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ صرف ایک ویڈیو یا لمحاتی منظر نہیں بلکہ صوبے میں ایک بڑے فکری اور سماجی بحران کی نشاندہی ہے۔ اس طرح کے رجحانات مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ جہاں بچوں کی تربیت علم اور تعلیم کے بجائے اسلحے کے گرد ہو، وہاں امن، ترقی اور استحکام کے امکانات کمزور پڑ جاتے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد معاشرتی حلقوں اور والدین میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ماہرین نے زور دیا کہ صوبائی حکومت، والدین اور معاشرہ سب مل کر اس مسئلے کا فوری اور مؤثر حل نکالیں، ورنہ اس کے نتائج آنے والی نسلوں پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

تجزیہ کاروں اور سماجی حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا ہم اپنی آنے والی نسلوں کو قلم دیں گے یا بندوق؟ کیونکہ کسی بھی قوم کی بقا اور ترقی ہمیشہ علم، شعور اور تعلیم سے جڑی ہوتی ہے، نہ کہ تشدد اور ہتھیاروں سے۔

Related Articles