وینس میں سیاح کا انوکھا اقدام،خاتون نے آخر کیا کیا تھا؟

وینس میں سیاح کا انوکھا اقدام،خاتون نے آخر کیا کیا تھا؟

اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں ایک فرانسیسی خاتون سیاح کی جانب سے  پر اپنے عزیز کی راکھ نہر میں بکھیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو کشتی میں سفر کے دوران ایک تھیلی خالی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں بظاہر انسانی راکھ موجود تھی۔ یہ واقعہ سینٹ مارک بیسن کے پانیوں میں اس وقت پیش آیا جب کشتی سان جورجیو میجوری کے قریب سے گزر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں موجود خاتون کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم واقعے کو ایک دوسرے مسافر نے پبلک واٹر بس میں سفر کے دوران ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا، جبکہ کئی افراد نے اس عمل کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :شاندار کھیل کا انوکھا انعام،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ویڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ خاتون کے اس اقدام پر دیگر مسافر احتجاج کرتے اور انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وینس کے قوانین کے مطابق انسانی راکھ کو صرف مخصوص اور منظور شدہ مقامات پر ہی بکھیرنے کی اجازت ہے۔ ان مقامات میں ’’گارڈنز آف ریمیمبرنس‘‘ شامل ہیں جو سان مشیل قبرستان، میسٹر اور مارگرا کے قبرستانوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑٖھیں :4 ہزار زندگیاں جی چکا ہوں، بزرگ کتاب فروش کا منفرد دعویٰ

مقامی ضوابط کے تحت راکھ کو بحیرۂ ایڈریاٹک میں ساحل سے تقریباً 2000 فٹ دور یا شمالی لاگون کے مخصوص علاقوں میں بکھیرنے کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم اس کے لیے بھی مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا خاتون نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

editor

Related Articles