فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا میں امن کے لیے ایک منفرد اور مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں، فیصل واوڈا

فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا میں امن کے لیے ایک منفرد اور مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگی صورتحال میں بھارت کو شکست دی اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا میں امن کے لیے ایک منفرد اور مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ ایک فرد کی حیثیت سے پیچیدہ سفارتی اور عسکری معاملات میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار نہ صرف خطے کی صورتحال کو متاثر کر رہا ہے بلکہ مستقبل میں امن کے امکانات کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے نہ صرف مشکل مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان نے کہا کہ مختلف حلقوں میں جو رائے اور تجزیے پیش کیے جا رہے ہیں وہ غلط ثابت ہوں گے اور صورتحال ان کے بیان کردہ رخ پر آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی سے متعلق فیصل واوڈا کی بڑی پیشگوئی

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں آنے والے چند دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں اہم عالمی شخصیات کی آمد ممکن ہے، جس کے ذریعے امن کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اس کی عسکری قیادت اب بین الاقوامی منظرنامے میں زیادہ نمایاں ہوتی جا رہی ہے اور خطے میں طاقت کے توازن اور سفارتی معاملات پر اس کے اثرات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں ایسے اقدامات سامنے آئیں گے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں استحکام اور امن کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

editor

Related Articles