عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں گر گئیں،پاکستان میں کتنا سستا ہونے کا امکان ؟

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں گر گئیں،پاکستان میں کتنا سستا ہونے کا امکان ؟

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ماہرین کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ کم سے کم 5سے 10روپے تک پاکستان میں پیٹرول سستا ہوسکتا ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مختلف اقسام کے تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.70 فیصد کمی کے بعد 95.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.60 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 93.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب قیمتیں سات فیصد سے زائد بڑھ گئی تھیں اس اضافے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت 7.93 فیصد اضافے کے ساتھ 93.82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں دوسری بار لاکھوں روپے کمی

اسی عرصے میں برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 6.39 فیصد اضافے کے بعد 96.94 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی، جبکہ ماربن کروڈ میں بھی تقریباً 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 96.48 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب قدرتی گیس کی قیمت 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رہی اور عالمی منڈی میں اسی سطح پر کاروبار جاری رہا، عالمی توانائی منڈی میں یہ اتار چڑھاؤ مختلف معاشی اور جغرافیائی عوامل کے باعث دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں کبھی تیزی سے بڑھتی ہیں اور کبھی کمی کا رجحان غالب آ جاتا ہے۔

editor

Related Articles