امریکا-ایران جنگ بندی معاہدے کے لیے پاکستانی کوششیں جاری، محسن نقوی تہران پہنچ گئے

امریکا-ایران جنگ بندی معاہدے کے لیے پاکستانی کوششیں جاری، محسن نقوی تہران پہنچ گئے

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے متعلق سفارتی کوششوں کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقہ کار پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی منجمد فنڈز کے معاملے میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے، تاہم فنڈز کے حجم اور ان کے اجرا کے وقت سے متعلق اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے اور اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ جلد جواب دے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کےکردارکو سراہتے ہیں، چین

ذرائع نے مزید بتایا کہ محسن نقوی ایران کے سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں، جبکہ وزیراعظم نے بھی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ دو روز کے دوران ایرانی حکام سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

دریں اثنا محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے دوبارہ ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles