احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں،عوام پرامن رہیں اور بیٹھ کرمسئلے کا حل نکالیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر کا ویڈیو پیغام

احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں،عوام پرامن رہیں اور بیٹھ کرمسئلے کا حل نکالیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر کا ویڈیو پیغام

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شبیر لکھانوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں راولاکوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں قیمتی پولیس اہلکاروں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں اور ان سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرامن رہیں تشد اور تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی آڈیو کال منظر عام پر آگئی

شبیر لکھانوی نے کہا کہ مسائل کا حل پرامن بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، کیونکہ احتجاج اور کشیدگی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے،تشدد کا راستہ ترک جائےاس سے صرف نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ بیٹھ کر بات چیت کریں اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں تاکہ خطے میں امن و امان قائم رہے۔

editor

Related Articles