کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، ممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کی ہے
امجد علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ قومی اداروں ، پاک فوج کےخلاف بیانیہ مسترد انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق پر بات کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی حد سے تجاوز کرچکی ہے ۔
امجد علی خان ایڈووکیٹ کالعدم تحریک کے روح رواں سمجھے جاتے تھے انہوں نے پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اتنشاری کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے ،انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں انتشار کی سیاست کو مسترد کرتا ہوں ، نوجوانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس پرتشدد تحریک کا حصہ ہرگز نہ بنیں