حج 2027 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا، وزارت مذہبی امور نے بتادیا

حج  2027 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا، وزارت مذہبی امور  نے بتادیا

وفاقی حکومت نے آئندہ سال حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان نے حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عازمین حج 22 جون 2026 سے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

وزارت کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن سعودی ہدایات اور ضوابط کے مطابق مکمل کی جائے گی، جبکہ اس عمل کا مقصد عازمین حج کے لیے شفاف اور آسان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حج 2026 : پاکستانی عازمین نے مجموعی طور پر کتنی رقم خرچ کی؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مطابق عازمین حج کو سرکاری ویب سائٹ www.hajj.mora.gov.pk پر اپنا یوزر اکاؤنٹ بنا کر اپنی اور اپنے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن صرف فیملی پر مشتمل گروپس کی صورت میں کی جائے۔

آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاسپورٹ کی معیاد نومبر 2027 تک لازمی قرار دی گئی، رجسٹریشن کے لئے عازمین حج سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔

مزید کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن اور حج سے متعلق تمام معلومات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :اذان نے زندگی بدل دی، اطالوی نوجوان مسلمان ہو کر حج کی ادائیگی میں مصروف

اس کے علاوہ عازمین حج رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 051-9216980، 051-9216981، 051-9216982 اور 051-9205696 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles