موٹرویز پر کاروں اور ایل ٹی وی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

موٹرویز پر کاروں اور ایل ٹی وی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر

موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں عارضی کمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سابقہ حدِ رفتار بحال کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایل ٹی وی) کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز پر پبلک سروس وہیکلز (پی ایس وی) اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کے لیے بھی حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ قومی شاہراہوں پر کاروں، ایل ٹی وی، پی ایس وی اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی حدِ رفتار بھی سابقہ سطح پر بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راولا کوٹ ،عوام کا اظہار لا تعلقی، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنا مکمل ناکام

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ حدِ رفتار کے اندر گاڑیاں چلائیں۔

Related Articles