مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں پر عملدرآمد ہے، ایرانی صدرمسعود پزشکیان

مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں پر عملدرآمد ہے، ایرانی صدرمسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کی کامیابی طے شدہ ذمہ داریوں پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں اتوار کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد پاکستان اور قطر کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بات چیت میں ’حوصلہ افزا‘ پیش رفت ہوئی ہے جبکہ ایران اور امریکہ نے 60 دن کے اندر جنگ کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج (منگل ) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی اس بات سے مشروط ہے کہ تمام فریق طے شدہ ذمے داریوں کی مکمل پاسداری کریں اور ان پر درست طریقے سے عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کا اندازہ صرف عملی اقدامات اور قبول کی گئی ذمے داریوں کی پابندی سے لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ معاہدے کے متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔

دونوں ممالک فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے مستقل خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس بارے نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی حکام نے متعدد محاذوں پر پیش رفت کا دعویٰ کیا، جن میں اہم بحری راستے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے ’نظام‘ قائم کرنا اور جنوبی لبنان میں اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنا شامل ہے۔

editor

Related Articles