محمد رضوان ان فٹ ، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ

محمد رضوان ان فٹ ، دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ

سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمدرضوان کا ان فٹ ہونے کی وجہ سے دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ’ریڈ بال‘ کیمپ کا حصہ ہیں جن کے حوالےسے مداحوں کیلئے اچھی خبر نہیں ۔

  اطلاعات ہیں کہ ایک ہفتے کی تاخیر سے کیمپ میں شرکت کرنے والے وکٹ کیپر کو ڈاکٹرز نے ری ہیب میں مصروف رکھا ہے اور دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر کرکٹ کی  پریکٹس سے دور ہیں۔

لاہور میں جاری کیمپ میں 34 سالہ محمد رضوان کا فٹنس ٹیسٹ پی سی بی میڈیکل ٹیم 6 جولائی کو لے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بابراعظم کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت سے متعلق عاقب جاوید کا بیان سامنے آگیا

پاکستان ٹیم 2 ٹیسٹ کی سیریز کے لئے امکان ہے کہ 15 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی ایسے میں اگر محمد رضوان مکمل فٹ نہ ہوئے تو دورہ ویسٹ انڈیز میں وکٹ کیپرز غازی غوری اور روحیل نذیر ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے ۔

واضح رہے کہ محمد رضوان پاکستان کے لئے آخری 15 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 9 نصف سینچریوں کیساتھ 1157رنز بناچکے ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے سب سے کامیاب بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

editor

Related Articles