شادی کے بعد فٹنس چیلنج کا سامنا، نمرہ خان کا اعتراف

شادی کے بعد فٹنس چیلنج کا سامنا، نمرہ خان کا اعتراف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ان کا وزن بڑھ گیا ہے جس پر وہ پریشان رہتی ہیں، تاہم ان کے شوہر انہیں خوش رہنے اور خود پر زیادہ دباؤ نہ ڈالنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ خان نے اپنی نجی زندگی اور فٹنس سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں :19 سالہ دیا مرزا سے سلمان خان نے کیا کہا تھا؟

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی حال ہی میں برطانیہ میں شادی ہوئی ہے اور وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے باعث وہ کھانے پینے سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بھی بڑھ گیا ہے۔

نمرہ خان کے مطابق ان کے شوہر اکثر کہتے ہیں کہ وہ خوش رہیں اور اپنی پسند کی زندگی گزاریں، تاہم وہ خود اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے باعث افسردہ محسوس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہمایوں ناز برسوں بعد منظرِ عام پر، مداح حیران

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر انہیں اہداف مقرر کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ وہ بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا وزن تقریباً تین کلو بڑھ چکا ہے۔ ماضی میں وہ آسانی سے ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کر لیتی تھیں، لیکن عمر کے ساتھ جسمانی میٹابولزم میں تبدیلی آتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنا نسبتاً مشکل ہو جاتا ہے۔

نمرہ خان نے وزن کم کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خالی پیٹ تقریباً 15 منٹ تک رسی کودنا وزن کم کرنے کا ایک مؤثر اور آسان طریقہ ہے۔

editor

Related Articles