پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔
انسٹاگرام پر اب اداکارہ کی تمام نئی تصاویر حجاب کے ساتھ ہیں اور وہ مختلف علمائے کرام کے بیانات بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ ایک پوسٹ پر مداح نے دوبارہ ڈراموں میں واپس آنے کے حوالے سے مومل خالد کو سوال کیا تو انہوں نے جواب میں بتایا کہ اب شوبر انڈسٹری میں کبھی دوبارہ کام نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں:ہانیہ عامر كی بھارتی گلوكار بادشاہ سے دوستی ، اداكارہ نے خاموشی توڑدی
26 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 ءمیں ٹی وی ڈرامے ’’خود غرض‘‘ سے کیا جب کہ ’’بیچاری قدسیہ‘ ‘اور ’’میرے ہم نشیں‘ ‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔واضح رہے کہ 2017 میں مومل خالد کی شادی عثمان پٹیل سے ہوئی اور اب ان کے 2بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔