حکومتی امداد لینا چاہتے ہیں تو مفت موبائل سم حاصل کریں ، صرف 5 دن رہ گئے

حکومتی امداد لینا چاہتے ہیں تو مفت موبائل سم حاصل کریں ، صرف 5 دن رہ گئے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے مستحق خواتین کو موبائل سم رجسٹریشن اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کی مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جاری کردہ آگاہی مہم کے مطابق 30 جون 2026 اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ ہے جبکہ آج 25 جون کو اس عمل کے لیے صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو مالی امداد کی رقم کی فراہمی کو مزید آسان شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مستحق خواتین کو اپنے نام پر موبائل سم حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

دوسرے مرحلے میں خواتین کو موبائل فون میں ڈیجیٹل والٹ یا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ترغیب دی جا رہی ہے جس کے ذریعے امدادی رقوم براہ راست وصول کی جا سکیں گی۔ تیسرے مرحلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد مستحق خواتین کے ذاتی ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی جس سے ادائیگیوں کے نظام میں شفافیت اور سہولت پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں مزید 2 فیصد گر گئیں ، پیٹرول وڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا اور امدادی رقوم کی بروقت اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام سے وابستہ خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنے نام پر سم رجسٹر کروا کر اور ضروری بینکاری مراحل مکمل کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد نئے نظام پر منتقلی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا اس لیے مستحق خواتین کو چاہیے کہ وہ تاخیر کے بجائے فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

editor

Related Articles