سول سوسائٹی کیجانب سے چوک شہیداں میرپور میں احتجاجی ریلی ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

سول سوسائٹی کیجانب سے چوک شہیداں میرپور میں احتجاجی ریلی ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

سول سوسائٹی کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC)  کے خلاف چوک شہیداں میرپور پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن اور استحکام کے قیام پر زور دیا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پرامن معاشرے کے حق میں نعرے لگاتے رہے، ریلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی اور کمیونٹی رہنماؤں سمیت امیدوار اسمبلی عبدالشکور مغل نے کہا کہ عوامی امن کو متاثر کرنے اور ریاستی استحکام کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کا قیام معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے اور کسی بھی غیر قانونی یا کالعدم تنظیم کو عوامی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا ، برطانیہ کے اہم سربراہ راشوجٹ نے اپنی راہیں جدا کرلیں

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ سول سوسائٹی ہمیشہ امن، برداشت اور قانون کی بالادستی کے ساتھ کھڑی رہے گی اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی حمایت نہیں کرے گی جو ریاست یا عوام کے مفاد کے خلاف ہو۔

editor

Related Articles