صرف 2,100 روپے میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں

صرف 2,100 روپے میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں

پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے جدید اور ماحول دوست سفری سہولت کے طور پر الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت آئندہ ایک سال میں ایک لاکھ الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی، جن پر حکومت کی جانب سے فی موٹر سائیکل 70ہزار روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

آسان اقساط اور کم قیمت سہولت

منصوبے کے تحت طلبہ صرف14 ہزار روپے ابتدائی رقم جمع کرا کر الیکٹرک موٹر سائیکل حاصل کر سکیں گے، جبکہ اس کے بعد صرف 2 ہزار 100 ماہانہ بلاسود اقساط ادا کرنا ہوں گی، حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور آسان سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

طالبات کے لیے خصوصی رعایت

پنجاب حکومت نے طالبات کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے، اہل طالبات کی ابتدائی رقم اور رجسٹریشن فیس حکومت ادا کرے گی، جس کے باعث انہیں موٹر سائیکل حاصل کرتے وقت کوئی یکمشت ادائیگی نہیں کرنا ہوگی اور وہ صرف ماہانہ قسط ادا کریں گی۔

سرکاری ملازمین کو بھی سہولت

اس اسکیم کو مزید وسعت دیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی آسان اقساط پر الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اہلیت کا معیار

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے امیدوار کا کم از کم عمر18سال ہونا ضروری ہے، درخواست گزار کسی منظور شدہ ڈگری کالج یا جامعہ میں باقاعدہ طالب علم ہو، اس کے علاوہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے لرنر پرمٹ یا باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شفاف انتخاب کا طریقہ کار

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر درخواستوں کی تعداد مقررہ کوٹے سے زیادہ ہوئی تو کامیاب امیدواروں کا انتخاب شفاف الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاہور میں کرائے پرالیکٹرک بائیکس کا منصوبہ

منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں لاہور میں 10 ہزار برقی موٹر سائیکلیں کرائے پر فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے لیے شہر بھر میں 300جدید چارجنگ اور پارکنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

منصوبے کے مقاصد

حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد پٹرول کے بڑھتے اخراجات میں کمی، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور نوجوانوں کو جدید، سستا اور ماحول دوست سفری متبادل فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles