فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا کر 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا کر 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فٹ بال ورلڈکپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں ایک اور بڑی کامیابی ، جہاں میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے دی۔

میکسیکو کی جانب سے کوئی نوننس نے پہلا اور ہیمی نینس نے دوسرا گول کیا جب کہ میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے ہرایا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ میکسیکو نے 40 برس بعد پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے ، اس سے قبل 1986 میں میکسیکو نے یہ کامیابی اپنے نام کی تھی ،  اس فتح کے بعد میکسکیو میں جشن کا سماں ہے اور مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیفا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میکسیکو کی فتح کے بعد شائقین کو خوشی سے جھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، فیفا نے اسے ٹیم اور مداحوں کے لیے ایک “تاریخی رات” قرار دیا۔

اس سے قبل فیفا ورلڈکپ 2026 کے ناک آؤٹ میچ میں فرانس نے سوئیڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈکپ : آسٹریا کی 72سال میں پہلی بار ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی ، ایران ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں بڑا اپ سیٹ پیراگوئے اور جرمنی کے درمیان ہوا جہاں پیراگوئے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کے عالمی کپ 2026 کے گروپ اسٹیج مکمل ہو چکا ہے جہاں 32 ٹیموں نے اگلے ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا جب کہ 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2026 : فائنل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی تصدیق، فاتح ٹیم کو ٹرافی دینگے

واضح رہے کہ ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 16 کا آغاز ہفتہ 4 جولائی سے ہوگا اور اس گروپ کی فاتح 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

editor

Related Articles