فضا علی کے لیے اعزاز، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

فضا علی کے لیے اعزاز، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، یہ اعزاز خواتین کے احترام کے فروغ اور ذمہ دارانہ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں فضا علی کے ہمراہ ان کے شوہر اعجاز خان اور بیٹی بھی موجود تھے،اعزاز وصول کرنے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف آراء بھی سامنے آئیں۔

فضا علی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی نجی زندگی کے باعث بھی خبروں میں ہیں برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیت اعجاز خان سے شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں لاکھوں صارفین دیکھتے اور ان پر تبصرے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فضا علی کی شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز ملنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا بعض صارفین نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے فضا علی کو مبارک باد دی اور اسے ان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا، جبکہ بعض دیگر صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ انہیں یہ اعزاز کن خدمات کی بنیاد پر دیا گیا۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے بھی کیے ایک صارف نے لکھا کہ یہ اعزاز شاید ان کے شوہر کی وجہ سے ملا، جبکہ ایک اور نے سوال کیا کہ فضا علی نے خواتین کے حقوق کے لیے کب نمایاں کردار ادا کیا، بعض صارفین نے ان کی سماجی ذرائع ابلاغ پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بھی مختلف آراء کا اظہار کیا۔

اگرچہ اس اعزاز کے حوالے سے آن لائن بحث جاری ہے، تاہم فضا علی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا،ان کی وائرل ویڈیوز اور برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز حاصل کرنے کی خبر نے انہیں ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles