اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے پشاور چارسدہ اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 174 کلومیٹر بتائی گئی ہے زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا ۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، چارسدہ اور گردونواح کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کی شدت کے بعد مختلف شہروں میں شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر کھلے مقامات کی طرف نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔
ریسکیو اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
ماہرین کے مطابق زلزلہ ایک قدرتی عمل ہے اور ایسے مواقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور مستند معلومات پر ہی انحصار کریں۔