فضا علی کی شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

فضا علی کی شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو نے صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔ فضا علی اس وقت برطانیہ میں اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں، جہاں وہ مختلف نوعیت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

حالیہ ویڈیو میں فضا علی کے شوہر کو پارک میں ان کے گرد گھومتے ہوئے اور قلابازیاں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں اپنے شوہر کے اس انداز کو محبت کے اظہار سے تعبیر کرتے ہوئے لکھا کہ “اسکی ہر کوشش۔۔۔ بس میری محبت کیلئے۔”

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی آرا مختلف نظر آئیں۔ کچھ افراد نے اس ویڈیو کو جوڑے کے درمیان مضبوط تعلق اور محبت کی علامت قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس ویڈیو کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیات کو اپنے طرزِ عمل میں احتیاط برتنی چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

یہ بھی بڑھیں: فضا علی کی وائرل ویڈیو،عظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آگیا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک لائیو پروگرام کے دوران فضا علی کے شوہر کی جانب سے انہیں اٹھانے کا منظر وائرل ہو چکا تھا، جس پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles