گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاسکولوں میں مفت طبی معائنے کروانے کااعلان

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاسکولوں میں مفت طبی معائنے کروانے کااعلان

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےاعلان کیا ہے کہ اب سکولوں میں مفت طبی معائنہ ہوگا ۔ اس کے لیے فلاحی ادارے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی وزیر و سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ نجی فلاحی تنظیم کے دفتر کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہر قائد کے 100سکولوں میں جانے والا کوئی بھی بچہ اب ناشتے کے بغیر سکول نہیں جائے گا اور ہم بچوں کو روزانہ کی بنیادوں پر ناشتہ فراہم کرنے کا انتظام کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ویب سائٹ لانچ کی جائے گی جہاں سرکاری سکولوں کے مستحق طلبہ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کریں گے ۔ انہوں نے 10خستہ حال سکولوں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کروا کر ماڈل سکول بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ،سڑکوں پر رہنے والے بچوں کے لیے فوڈ سکیورٹی کا آغاز بھی کر دیا ہے تاکہ بچوں کے لیے غذا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ نیکی کے کا موں میں ہمارا تعاون کریں ۔ سکولوں میں بچوں کا مفت طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر و ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اچھے کاموں کو سراہا اور کہا کہ کامران ٹیسوری اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ کل ہم نے فیصلہ کیا تھا آج وہ بہت بڑے کام میں تبدیل ہورہا ہے سکول کے بچے خود ہی کمائیں گے۔ دنیا کے کئی ممالک میں اداروں نے ڈگری کی شرط ختم کردی ہے، ایک دہائی سے سکولوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *