بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے،عطا تارڑ

بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارت میں اعزازی اسناد اور بیرون ملک پذیرائی کے دعو ئوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی وقار کی سیاست اب سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے اور محض تشہیری مہمات سے حقائق کو زیادہ دیر تک نہیں چھپایا جا سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی دورے سے چند روز قبل نئے اعزازات کی تخلیق خود کئی سوالات کو جنم دیتی ہے، جبکہ اعزازی اسناد میں املا کی غلطیوں کا سامنے آنا بھی متعلقہ اداروں کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی ایک شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا پہلا اور واحد فرد قرار پانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تشخص بہتر بنانے کی کوششیں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی قبول نہیں کرے گا، عطا تارڑ

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکومت کئی برسوں سے بیرون ملک ملنے والے اعزازات کو عالمی پذیرائی کے ثبوت کے طور پر پیش کرتی رہی ہے، حالانکہ نفرت پر مبنی پالیسیوں اور متنازع اقدامات کے باوجود ان اعزازات کی بھرپور تشہیر کی جاتی رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بھارت کے عام شہری مہنگائی، بے روزگاری، معاشی دباؤ اور دیگر داخلی مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی قیادت کا معیار عوامی فلاح اور ملکی مسائل کا حل ہوتا ہے، نہ کہ محض اعزازات اور تصویری مواقع کے ذریعے عالمی سطح پر تاثر قائم کرنے کی کوشش۔

editor

Related Articles