آزاد کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غنڈوں نے چھٹی پر آئے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو طور پر اغوا کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار اشتیاق اور صغیر جو چھٹی پر اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے کوکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غنڈوں نے اغوا کر لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور غنڈوں کی تلاش بھی جاری ہے،حکام کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی طور رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل راولا کوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی نے پرتشدد کارروائیوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو شہید بھی کردیا تھا ،کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈوں نے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی ،جبکہ جواب میں سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش کرنے والی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقا ب ہوچکا ہے،بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کیلئے اسلحہ لے جانے والے انتشاری کمیٹی کے متعدد عناصر کو گرفتار بھی کیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق ترساواسے کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم انتشاری کمیٹی کے کارندوں کو ناکے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا تھا گرفتارافراد نےانکشاف کیا تھا کہ وہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سرغنہ امتیازاسلم کیلئے کام کر رہے تھے ۔