خامنہ ای کی آخری رسومات میں لوگوں کو روتا دیکھ کر حیران ہوں،ٹرمپ

خامنہ ای کی آخری رسومات میں لوگوں کو روتا دیکھ کر حیران ہوں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ایرانی عوام کے جذباتی مناظر پر حیرت کا اظہارکیا ہے ۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کو ٹیلی فون پر دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کو آیت اللہ علی خامنہ ای سے نالاں سمجھتے تھے اور سمجھتے تھے کہ ایران کے لوگ شاید ان سے نفرت کرتے ہیں، لیکن آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں کو آبدیدہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ٹرمپ نے روایتی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر امریکا چاہتا تو جنازے میں موجود تمام اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتا تھا، کیونکہ ایران کی اعلیٰ قیادت ایک ہی مقام پر موجود تھی تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کیا گیا، کیونکہ پھر مستقبل میں مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہ رہتا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا اور ایران کے درمیان معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور سوگ کی تقریبات مکمل ہونے تک مذاکرات کو عارضی طور پر مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے ،آخری رسومات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہےانہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے حد خواہش مند ہے اور جلد کسی پیش رفت کی توقع کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو چکا ہے،سرکاری اعلان کے مطابق میت کو تہران، قم، کربلا اور نجف میں عوامی دیدار کے بعد ۹ جولائی کو مشہد میں سپرد
خاک کیا جائے گا۔

editor

Related Articles