مراکش کی شاندار فتح، کینیڈا کو تین صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

مراکش کی شاندار فتح، کینیڈا کو تین صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا عالمی کپ کے پری کوارٹر مرحلے میں مراکش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک میزبان کینیڈا کو تین صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے ہاف میں مراکش نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کھیل کا رخ مکمل طور پر اپنے حق میں کر لیا۔

مراکش کے مڈفیلڈر عزالدین اوناحی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا ہاف شروع ہونے کے بعد پہلا گول کیا اور اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی، انہوں نے کچھ ہی دیر بعد دوسرا گول بھی اسکور کرکے مراکش کی برتری دو صفر کر دی اور کینیڈا کی واپسی کی امیدیں تقریباً ختم کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ ، چار مرتبہ کی ورلڈ چمپئن ایونٹ سے باہر

میچ کے آخری لمحات میں صفیان رحیمی نے تیسرا گول کرکے مراکش کی فتح پر مہر ثبت کر دی، اس کامیابی کے ساتھ مراکش نے تین صفر سے فیصلہ کن فتح حاصل کرتے ہوئے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

مراکش کی مضبوط دفاعی حکمت عملی، مؤثر حملوں اور شاندار اجتماعی کھیل نے کینیڈا کو پورے مقابلے میں کوئی واضح موقع فراہم نہ کیا، جبکہ عزالدین اوناحی اپنی دو گول کی عمدہ کارکردگی کے باعث میچ کے نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے، کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ پیراگوئے اور فرانس کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

editor

Related Articles