ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں نرخ سب سے زیادہ ہوگئے

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی میں نرخ سب سے زیادہ ہوگئے

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی ملک کا وہ شہر ہے جہاں شہری سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی ہے اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پشاور میں یہ قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آٹا، کوکنگ آئل، گھی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی

ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2747 روپے، حیدرآباد میں 2740 روپے اور بنوں میں 2700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سکھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2560 روپے، لاڑکانہ میں 2500 روپے، ملتان میں 2420 روپے، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2400 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2333 روپے اور فیصل آباد میں 2300 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاہور میں قیمت 2250 روپے اور سرگودھا میں 2240 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

editor

Related Articles