فیفا ورلڈ کپ میں ناروے سے شکست ، برازیل کے سٹا ر فٹبالر نیمار نے بڑا اعلان کردیا

فیفا ورلڈ کپ میں ناروے سے شکست ، برازیل کے سٹا ر فٹبالر نیمار نے بڑا اعلان کردیا

فیفا عالمی کپ 2026 سے برازیل کی ٹیم ک باہر ہونے بعد ملک مایہ ناز فٹبالر نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ناروے کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں نیمار اپنی آنکھوں پر قابو نہ رکھ سکے اور بعد ازاں قومی ٹیم کے ساتھ اپنے طویل سفر کے اختتام کا اعلان کر دیا۔

فیفا عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

 ہہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ، ناروے سے شکست ، 5 مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیل کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر 

ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے کیے، جبکہ برازیل کی طرف سے واحد گول نیمار نے اضافی وقت میں پنالٹی پر کیا، تاہم یہ گول شکست کو فتح میں تبدیل نہ کر سکا۔

میچ کے اختتام پر نیمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قومی ٹیم کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن اب ان کے بین الاقوامی سفر کا اختتام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قومی کیریئر کا آغاز بھی اسی میدان سے ہوا تھا اور اختتام بھی اسی مقام پر ہونا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس ، ایک میچ کی پابندی معطل

چونتیس سالہ نیمار نے برازیل کی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا مقابلہ 10 اگست 2010 کو امریکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں کھیلا تھا۔ اتفاق سے وہ مقابلہ بھی نیو جرسی کے اسی میدان میں منعقد ہوا تھا جہاں ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ کھیلا گیا۔

نیمار نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 80 گول کیے اور ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ بین الاقوامی گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس طرح انہوں نے برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

editor

Related Articles