تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں ، عالمی مارکیٹ سے بڑی خوشخبری

تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں ، عالمی مارکیٹ سے بڑی خوشخبری

عالمی منڈی میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ اوپیک پلس (OPEC+) کی جانب سے اگست سے تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کا فیصلہ اور عالمی منڈی میں رسد بہتر ہونے کی توقعات ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.02 ڈالر (1.41 فیصد) کمی کے بعد 71.10 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 80 سینٹ (1.16 فیصد) سستا ہو کر 67.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

 اوپیک پلس نے اگست سے یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جو جون اور جولائی میں کیے گئے اضافے کا تسلسل ہے۔ اس فیصلے سے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی بڑھنے کی توقع پیدا ہوئی ہے جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل کی ترسیل میں بہتری بھی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر ہونے کے خدشات موجود تھے تاہم اب خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس سے عالمی منڈی کو اضافی سپلائی ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

 اگر اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ جاری رہا اور عالمی طلب توقعات کے مطابق نہ بڑھی تو آئندہ چند ہفتوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ برقرار رہ سکتا ہے تاہم مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی سیاسی صورتحال آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور عالمی معاشی سرگرمیاں قیمتوں کی سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی برقرار رہنے کی صورت میں پاکستان جیسے درآمدی ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اگر حکومت عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کا فائدہ صارفین تک منتقل کرے تو آئندہ ہفتے جائزے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ عالمی اوسط قیمت، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

editor

Related Articles