دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے جہاں عام طور پر ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کیا جاتا ہے، وہیں چین نے اپنے گنجان آباد شہروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک منفرد اور نسبتاً سستا طریقہ متعارف کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
چین کے شمالی صوبے شانسی کے شہر یونچینگ میں بلند و بالا رہائشی عمارتوں کی چھتوں پر ایک خاص کولنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے جسے مقامی طور پرروف ٹاپ رین یعنی چھت کی بارش کہا جاتا ہے۔
اس نظام کے تحت چھتوں پر لگے ہائی پریشر نوزلز فضا میں پانی کی انتہائی باریک بوندیں اسپرے کرتے ہیں جو اردگرد کے درجہ حرارت کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ،بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
ماہرین کے مطابق یہ نظام ایواپوریٹو کولنگ کے سادہ سائنسی اصول پر کام کرتا ہے اس عمل میں پانی کی باریک بوندیں گرم ہوا سے مل کر تیزی سے بھاپ میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور اس دوران وہ ہوا کی حرارت جذب کر لیتی ہیں، جس کے نتیجے میں قریبی ماحول کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہےبعض حالات میں اس طریقے سے درجہ حرارت میں تقریباً آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ نظام صرف شدید گرمی کے دنوں میں فعال کیا جاتا ہے تاکہ پانی ضائع نہ ہو اور نیچے گزرنے والے افراد براہ راست پانی سے متاثر بھی نہ ہوں باریک بوندیں ہوا میں ہی تحلیل ہو جاتی ہیں جس سے ایک قدرتی ٹھنڈک کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
Artificial rain turns this residential community into a misty wonderland. 🌧️✨
With water mist drifting through the landscape, the neighborhood looks peaceful, dreamy and almost unreal.#ResidentialCommunity #ArtificialRain #MistyViews #UrbanLandscape #ChinaStories #DreamyVibes… https://t.co/i3ohaGoU27 pic.twitter.com/3XapalKS8X— China Youth Daily (@CNYouthDaily) July 2, 2026

