نیا فنانس ایکٹ نافذ ، اب پرائز بانڈ انعامات پر کتنی کٹوتی ہوگی ؟

نیا فنانس ایکٹ نافذ ، اب پرائز بانڈ انعامات پر کتنی کٹوتی ہوگی ؟

نیا فنانس ایکٹ 27-2026 یکم جولائی سے نافذ ہو چکا ہے تو اب پرائز بانڈ کے انعامات پر خوش نصیبوں کا کتنا ٹیکس کٹے گا؟ یہ بھی جاننا ضروری ہے۔

نیا مالی سال شروع ہوتے ہی بجٹ نافذ ہو گیا اور نئے فنانس ایکٹ کے تحت متعدد شعبوں میں ٹیکس پر نظر ثانی کی گئی ہے، اب پرائز بانڈ پر ملنے والے انعامات پر فائلر اور نان فائلر سے کتنی ٹیکس کٹوتی کی جائے کی اس کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے۔

اس ضمن میں شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے جیتنے والی رقم پر ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ، اور رواں مالی سال بھی پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیب فائلرز افراد کی انعامی رقم سے 15 فیصد ٹیکس منہیٰ کیا جائے گا جبکہ نان فائلرز افراد سے ٹیکس کی یہ وصولی دو گنا یعنی 30 فیصد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :ماہانہ 60 ہزار روپے حاصل کرنیکا موقع، کلائمیٹ انٹرن شپ پروگرام فیز ٹو کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

حکام کے مطابق ٹیکس پالیسی میں استحکام کا مقصد نظام کو سادہ اور قابلِ عمل رکھنا ہے تاکہ شہریوں کو کسی نئی پیچیدگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اس فیصلے کے بعد پرائز بانڈ ہولڈرز کے لیے انعامی رقم پر ٹیکس کی موجودہ صورتحال جوں کی توں برقرار رہے گی، اور کسی اضافی کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پرائز بانڈ کی عنقریب ہونے والی قرعہ اندازی:

750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 107 ویں قرعہ اندازی 15 جولائی 2026 کو لاہور میں کی جائے گی، اس مالیت کے پرائز بانڈ کا بمپر یا پہلا انعام 15 لاکھ روپے مالیت کا ہے، جو ایک خوش نصیب کو دیا جائے گا جب کہ 5 لاکھ روپے مالیت کے انعامات تین خوش نصیب بذریعہ قرعہ اندازی جیتیں گے جبکہ سیکڑوں افراد 9300 روپے مالیت کے انعامات کے حق دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جو سود سے گریز کرتی ہے، وہ پرائز بانڈ میں سرمایہ کاری کرتی ہے، جس کے تحت ان کی اصل رقم محفوظ جب کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ ہر تین ماہ بعد نقد انعامات جیتنے کا موقع ہوتا ہے۔

اس وقت مختلف مالیت کے پرائز بانڈ دستیاب ہیں۔ جو 100، 200، 750، 1500، 7500، 15،000، 25،000 اور 40،000 مالیت پر مشتمل ہیں۔

editor

Related Articles