حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ گیس کمپنیوں کے مقررہ ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کیلئے اوسط مقررہ قیمت 1793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 1705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی ہے۔

تاہم حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے دوران گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں اضافے کی ڈیڈ لائن دیدی

حکام کا کہنا ہے کہ گیس نرخوں کو برقرار رکھنے کا مقصد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کی مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنا ہے تاکہ دونوں ادارے اپنے اخراجات پورے کر سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گیس قیمتوں سے متعلق اس فیصلے سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

editor

Related Articles