گھر کے شیر صرف 72 رنز پر ڈھیر ، بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

گھر کے شیر صرف 72 رنز پر ڈھیر ، بھارت کو  انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

میزبان انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 12ویں اوور میں صرف 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی اور ایشان کشن 13، 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما نے 10، 10 رنز بنائے۔ کپتان شریاس ایر سمیت دیگر بلے باز انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کر سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارت کو آئر لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست ، کرکٹ کی دنیا میں نیا باب رقم

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جوفرا آرچر نے 3 اور عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ فل سالٹ نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوز بٹلر نے 36 رنز کا حصہ ڈالا۔

 یہ بھی پڑھیں :دوسرے میچ میں بھی شکست ،آئرلینڈ نے بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

بھارت کی جانب سے پرنس یادو اور ہرشت رانا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی اس کامیابی کے بعد پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسے 0-2 کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles