دوسرے میچ میں بھی شکست ،آئرلینڈ نے بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

دوسرے میچ میں بھی شکست ،آئرلینڈ نے بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا

 آئرلینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-2 سے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی اور یوں اسے مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارت کو آئر لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست ، کرکٹ کی دنیا میں نیا باب رقم

بھارت کی جانب سے تلک ورما نے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ ہرشت رانا کے 20 رنز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔ آئرلینڈ کی جانب سے میٹ ہولارڈ اور جے مونڈرا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہیری ٹیکٹر 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بین کالیٹز نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس فتح کے ساتھ آئرلینڈ نے دو میچوں کی ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف تاریخی وائٹ واش مکمل کر لیا۔

editor

Related Articles