وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 اشیاء سستی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 3.94 فیصد اور چکن 3.70 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ پیاز کی قیمت میں 3.54 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے، بیف اور تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے، جبکہ دال مونگ 2.15 فیصد اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔