خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،مریم نواز

خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق سے متعلق واضح رہنمائی فراہم کرتا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانا صرف ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی نویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے اور انہیں کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علما سے جرائم کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ خواتین کو جدید آئی ٹی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ تعلیم، صحت اور روزگار خواتین کے بنیادی حقوق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، جبکہ خواتین کے لیے محفوظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ طالبات کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی فراہمی کے ذریعے انہیں جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles