بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 فتنہ الخوارج دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 فتنہ الخوارج دہشت گرد ہلاک

  سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ضلعی پولیس نے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ سے بھری گاڑی تباہ

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت، کرمنل پروفائلنگ اور فرانزک تجزیے کا عمل جاری ہے،کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلاشنکوفیں، 10 میگزین، 5 بنڈولیئر، 2 ہینڈ گرینیڈز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور دہشت گردوں  ،ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

editor

Related Articles