جی ایس پی پلس اسکیم ،یورپی کمیشن نے پاکستان کو سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک قرار دیدیا

جی ایس پی پلس اسکیم ،یورپی کمیشن نے پاکستان کو سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک قرار دیدیا

یورپی کمیشن نے پاکستان کو جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی پلس) سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے دوران پاکستان نے اس تجارتی رعایتی اسکیم سے نمایاں معاشی فوائد حاصل کیے۔

یورپی کمیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کی 7.5 ارب یورو مالیت کی برآمدات جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت رعایتی ٹیرف کی اہل رہیں جس کے نتیجے میں پاکستانی برآمدکنندگان کو تقریباً 732 ملین یورو کی ٹیرف بچت حاصل ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں :20 یورپی ممالک کا یورپین کمیشن سے افغانیوں کو بیدخل کرنے کا مطالبہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے تحت دستیاب تجارتی سہولتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ان کے استعمال کی شرح 95.1 فیصد تک پہنچا دی جو اس اسکیم سے مستفید ہونے والے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق 2024 کے دوران یورپی یونین نے پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 28 فیصد درآمد کیا۔ پاکستانی ملبوسات، ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، تیار خوراک اور دیگر برآمدی اشیا نے جی ایس پی پلس کے تحت فراہم کی جانے والی رعایتوں سے نمایاں فائدہ اٹھایا جس سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈی میں مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس اسکیم سے منسلک 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق برقرار رکھی ہے اور انسانی حقوق، محنت کشوں کے حقوق، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق ان کنونشنز پر عمل درآمد کے حوالے سے یورپی یونین کے  مانیٹرنگ نظام کے ساتھ مسلسل تعاون بھی جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا بڑا تعلیمی اعزاز ، یورپی یونین کے پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن برقرار

جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس کے تحت یورپی یونین کی منڈی تک کم یا صفر کسٹم ڈیوٹی پر رسائی حاصل ہوتی ہے، جس سے ملکی برآمدات، زرمبادلہ کے ذخائر اور روزگار کے مواقع می اضافہ ہوتا ہے

editor

Related Articles