مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ، آج سے کن علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع؟

مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ، آج سے کن علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع؟

مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے اثرات کے باعث آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر دھوپ اور بادلوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے بعد شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آج پھر بادل برسیں گے ! محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

متوقع بارشوں کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں اور حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے بھی لاہور میں بارش کے امکانات کے باعث تمام آپریشنل عملے کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک شہر کی شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی مکمل طور پر نکال نہیں لیا جاتا افسران اور فیلڈ عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں گرمی برقرار، کن علاقوں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکام نے شہریوں کو بھی بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم سے متعلق تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles