ایک پرامپٹ ،3 گھنٹے، اور تیار ہوگئی میک او ایس جیسی ویب ایپ،جانئیں کیسے

ایک پرامپٹ ،3 گھنٹے، اور تیار ہوگئی میک او ایس جیسی ویب ایپ،جانئیں کیسے

چین کے نئے مصنوعی ذہانت  ماڈل کیمی کے 3 نے صرف ایک صارف کی ہدایت پر میک او ایس طرز کی مکمل ویب ایپ تیار کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹیک تجزیہ کار نےکیمی کے 3  کے ایجںٹ سوارم فیچر کو ہدایت دی کہ وہ ایپل کے آئندہ  ’’میک اوایس 27 گولڈن گیٹ‘‘ کو لیکویڈ گلاس ڈیزائن اور مقامی طرز کی ایپس کے ساتھ ویب براؤزر میں دوبارہ تخلیق کرے۔

یہ بھی پڑھیں :پلاسٹک کا کچرا اب مسئلہ نہیں، نئی ٹیکنالوجی سے ہائیڈروجن تیار ہوگی

حیران کن طور پر اے آئی نے یہ پیچیدہ کام مکمل کر لیا اور ایک ایسی ویب ایپ تیار کی جو میک او ایس جیسا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ تجزیہ کار کے مطابق اس منصوبے کو مکمل ہونے میں تقریباً 3 گھنٹے 20 منٹ لگے، جبکہ اس دوران ان کے ماہانہ کیمی کریڈٹس کا تقریباً 60 فیصد استعمال ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  کیمی کے 3 کی یہ صلاحیت اس بات کا اشارہ ہے کہ جدید اے آئی ماڈلز اب صرف کوڈ لکھنے تک محدود نہیں رہے بلکہ پیچیدہ سافٹ ویئر اور یوزر انٹرفیس بھی خودکار طور پر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles