موبائل فونز پر پاکستانیوں نے کتنے ارب روپے خرچ کر ڈالے؟ سرکاری رپورٹ نے چونکا دیا

موبائل فونز پر پاکستانیوں نے کتنے ارب روپے خرچ کر ڈالے؟ سرکاری رپورٹ نے چونکا دیا

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں 530 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار بدستور بڑھ رہا ہے۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں موبائل فونز کی درآمدات میں 27.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو اس شعبے میں طلب میں مسلسل اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جون 2026 میں بھی موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 11.73 فیصد جبکہ جون 2025 کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 1.07 فیصد بڑھ گئیں۔

 پاکستان میں اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال، 4G اور 5G ٹیکنالوجی کی توسیع ای کامرس آن لائن بینکنگ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان نے موبائل فونز کی طلب میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج رات پیٹرول پھر مہنگا ؟ عوام کے لیے ایک اور بڑا جھٹکا،اندر کی خبر آ گئی

موبائل فونز کی درآمدات میں مسلسل اضافہ درآمدی بل پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے کیونکہ ان مصنوعات کی خریداری کے لیے قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اگر مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری اور اسمبلنگ کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے تو نہ صرف درآمدی انحصار کم کیا جا سکتا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ زرمبادلہ کی بھی بچت ممکن ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت نے مقامی موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف پالیسیاں متعارف کرائی ہیں تاہم اس کے باوجود جدید اور مہنگے اسمارٹ فونز کی طلب پوری کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار برقرار ہے۔

مالی سال 2025-26 کے تازہ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ موبائل فونز کی مارکیٹ مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے، تاہم اس کے ساتھ درآمدی بل میں اضافے کا چیلنج بھی حکومت کے لیے اہم معاشی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles